KhabarBaAsar

ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق جولائی تا مارچ ترسیلات زر 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملکی برآمدات 23 ارب ڈالر رہی ، درآمدات 38 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گئی ہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 فیصد تک کم ہوا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جولائی تا مارچ ٹیکس وصولیاں 6711 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ 72 ہزار 742 کی کافی بلند سطح پر رہی۔

مزید رپورٹ کے مطابق مہنگائی کم ہو 20.1 کر فیصد کی سطح پر آگئی ہے، مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے، زرعی شعبے میں شرح نمو پہلی سہ ماہی میں 8.5 اور دوسری میں 5 فیصد رہی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریکٹر کی فروخت میں پہلی سہ ماہی میں 59.7 اور دوسری میں 65.8 فیصد اضافہ ہوا ،کاٹن کی پیداور 34.8 فیصد اضافے سے دوگنا ہو گئی۔

صنعتوں کی پیداوار میں جولائی سے فروری تک 0.5 فیصد کمی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کے ریونیو میں 51 فیصد اضافہ ہوا، ادائیگیوں کی وجہ سے مالی خسارہ میں اضافے کا رحجان رہا جبکہ جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.0 فیصد رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick