KhabarBaAsar

ہونڈا نےپاکستان میں نئی قسم کی بائیک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان میں موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے کل 𝟔𝟎سال مکمل کرلیے ہیں۔

اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے شرکت کی ہے۔

اپنے خطاب میں ابے نوریاکی نے یہ کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کردیا۔

اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick