KhabarBaAsar

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اہم خبر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اہم خبر آگئی ۔

مزید تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاویز بھی طلب کی ہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں 7 روز بعد ردوبدل کی حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا ۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی، پیٹرولیم قیمتوں کا 7 روز بعد تعین ترقی پذیر ممالک میں ہے، حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں غیر یقینی پھیلے گی۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہو جائیں گے، ایسے فیصلے ہر گزنہ کیے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick