KhabarBaAsar

بابر اعظم اور ٹیم کے ساتھ بدسلوکی، گوتم گمبھیر بھارتی تماشائیوں پر برہم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بھارت: سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ احمد آباد میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ جس طرح کا متعصبانہ رویہ اپنایا گیا، یہ دیکھ کر مجھے بالکل بھی فخر محسوس نہیں ہو رہا تھا۔

عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز میں گوتم گمبھیر نے اپنے ایک کالم میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ متعصبانہ رویے پر بھارتی شائقین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے نہیں لگتا ہم نے بطور بھارتی کرکٹ ٹیم سپورٹرز کے دل بھی جیتے ہیں۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بھارت نے اگرچے تینوں میچ جیتے ہیں لیکن بھارتی ٹیم کے علاوہ دیگر میچوں کے دوران گراونڈ میں ہمارا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ اس نے مجھے حیرت میں ڈال دیا کہ کیا ہم واقعی اس کھیل سے محبت کرتے ہیں یا ہمیں صرف ہندوستانی سپر اسٹارز کا جنون ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پہلے دہلی میں افغانستان اور بھارت کے میچ کے دوران تماشائیوں نے نوین الحق کے ساتھ بدسلوکی کی اور مسلسل اس کے سامنے کوہلی کوہلی کی تکرار کی۔ کیونکہ آئی پی ایل میں دونوں کے درمیان تنازع ہوا تھا۔

انہوں نے احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے احمد آباد میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے بدسلوکی کی جبکہ باہر جانے والے پاکستانی بلے بازوں پر غیر ضروری نعرے کسے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگر ہمیں 2036 کے اولمپکس کھیلوں کی میزبانی جیتنی ہے تو ہمیں زیادہ غیر جانبدارانہ رویہ اپنانا ہوگا۔ میں کھیلوں میں مسابقت اور من چاہی ٹیم کی حمایت کے حق میں ہوں لیکن یہ ہمیں مخالف ٹیم کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں نیچا دکھانے کا لائسنس نہیں دیتا۔

گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں وہاں احمد آباد میں کمنٹری کر رہا تھا اور اس طرح کے متعصبانہ رویے کو دیکھ کر مجھے بالکل بھی فخر محسوس نہیں ہو رہا تھا۔’

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick