KhabarBaAsar

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں غیرمعمولی کمی آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ملک بھر میں موٹر سائیکلز اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 𝟒 ماہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے مذکورہ مہینوں میں ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت 𝟑 لاکھ 𝟒𝟓 ہزار 𝟑𝟖𝟏 یونٹس سے 𝟔 فیصد کم ہوکر 𝟑 لاکھ 𝟐𝟐 ہزار 𝟐𝟔𝟎 یونٹس ہوگئی ہے۔

سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 𝟔𝟑 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 𝟏𝟑 ہزار 𝟓𝟑𝟐 یونٹس سے 𝟒 ہزار 𝟗𝟗𝟓 یونٹ رہ گئی ہے۔

یاماہا موٹر بائیکس کی فروخت بھی 𝟒 ہزار 𝟖𝟓𝟔 یونٹس سے کم ہوکر 𝟑 ہزار 𝟐𝟑𝟕 یونٹس رہ گئی جبکہ روڈ پرنس موٹر بائیکس کی فروخت میں 𝟓𝟐 فیصد کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی جو 𝟏𝟐 ہزار 𝟏𝟗𝟒 یونٹس سے 𝟓 ہزار 𝟖𝟓𝟏 یونٹس پر آگئی ہے۔

یونائیٹڈ آٹو موٹر سائیکلوں کی فروخت 𝟔 فیصد کمی کے بعد 𝟑𝟎 ہزار 𝟑𝟑𝟕 یونٹس سے 𝟐𝟖 ہزار 𝟔𝟑𝟑 یونٹس ہوگئی ہے۔

یونائیٹڈ آٹو تھری وہیلر کی فروخت 𝟓𝟐𝟏 یونٹس سے کم ہوکر 𝟏𝟎𝟔 یونٹس رہ گئی جبکہ سازگار تھری وہیلر کی فروخت 𝟑𝟑 فیصد اضافے کے ساتھ 𝟐 ہزار 𝟗𝟎𝟕 یونٹس سے 𝟑 ہزار 𝟖𝟖𝟎 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

چنگچی تھری وہیلرز موٹر سائیکل کی فروخت ایک ہزار 𝟗𝟕𝟕 یونٹس سے ایک ہزار 𝟓𝟑𝟔 یونٹس ہوگئی جو 𝟐𝟐 فیصد کم ہے۔

0% LikesVS
100% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick