KhabarBaAsar

یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نان بائی ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد بھر میں یکم دسمبر سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں 𝟓، پانچ روپے اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

مزید تفصیلات کے مطابق روٹی کی قیمت 𝟐𝟓 روپے کی بجائے 𝟑𝟎 روپے نان کی قیمت 𝟑𝟎 روپے بجائے 𝟑𝟓 روپے ہو گی جبکہ تنوری پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت 𝟓𝟎 روپے کی بجائے 𝟔𝟎 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں آٹا اور میدہ کی قیمت میں 𝟔𝟎𝟎 سے 𝟕𝟓𝟎 روپے بوری اضافہ ہوا ہے ۔

سلنڈر گیس اضافہ کے ساتھ 𝟏𝟐𝟓𝟎𝟎 روپے کر دیا گیا یہ سلنڈر گیس تنوروں میں صرف 𝟐 دن چلتا ہے اور سوئی گیس مکمل بند ہے۔

ہم نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو روٹی کی نئی قیمتوں بابت ریکوزیشن بھی دے دی ہے جمعرات 𝟑𝟎 نومبر کو نان بائیوں کی جنرل کونسل اس اضافہ کی رسمی منظوری دےدے گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick