KhabarBaAsar

پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی جبکہ روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں سمیت کیوبا، ایران، شام اور شمالی کوریا سے بھی گندم درآمد نہیں کی جائے گی۔

پاکستان نے عالمی تجارتی کمپنیوں پردونوں ممالک کی گندم سپلائی نہ کرنے کی شرط عائدکردی جبکہ بین الاقوامی پابندیوں کے شکار کیوبا، ایران، شمالی کوریا اور شام سے بھی گندم سپلائی پر پابندی لگائی گئی۔

دستاویز کے مطابق روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں اور کریمیا سے بھی گندم نہیں لی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار ٹن خریداری کے ٹینڈر میں گندم میں نمی کی حد ساڑھے 14 فیصد مقررکی گئی۔

دستاویزات کے مطابق گندم میں مٹی سمیت دیگر اشیا کی موجودگی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی اورگندم 12 فروری تک دو جہازوں میں گوادر یا کراچی پورٹ پر پہنچانا شروع ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick