KhabarBaAsar

سابق کرکٹر سلمان بٹ اور کامران اکمل کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور سابق کرکٹر کامران اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سابق کرکٹرز چیف سیلکٹر وہاب ریاض کے معاون کے طور پر کام کریں گے۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹر افتخار انجم کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تینوں ممبرز کی پہلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کی سلیکشن ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق تینوں سابق کرکٹرز اسکلز کیمپ میں بطور کوچز اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
خیال رہے کہ تینوں ممبرز پاکستان کی طرف سے تینوں فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick