KhabarBaAsar

پاکستان نے ٹینس کورٹ میں بھارت کے خلاف جنگ جیت لی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: پاکستان نے ٹینس کورٹ میں بھارت کے خلاف جنگ جیت کر آل انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کا غرور خاک میں ملادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ آل انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی پیروی کرتے ہوئے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا  اور مطالبہ کیا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جائے۔

اس ایشو پر انٹرنیشنل ٹینس ڈیوس کپ انتظامیہ نے پندرہ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس کے سامنے پاکستان نے موقف کی حمایت میں بھر پور دلائل پیش کر کے بھارتی جواز کو مسترد کرنے کی درخواست کی تھی۔

کمیٹی ممبران نےپاکستان میں سکیورٹی معا ملات پر اطمینان کا اظہار اور پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی ٹینس ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان بھیجے۔

پاکستان ٹینس حکام نے موقف تسلیم کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick