KhabarBaAsar

جرمنی میں چاقو کے حملے سے پاکستانی شخص ہلاک، بیوی اور بیٹی زخمی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: جرمنی میں ایک ہولناک واقعے میں ایک پاکستانی شخص ہلاک اور اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر الم میں پیش آیا جہاں ایک ذہنی مریض جرمن پاکستانی نژاد خاندان کے گھر میں داخل ہوا اور 58 سالہ فہیم الدین کو چاقو کے وار کر دیا۔

تاہم، فہیم کی بیوی اور 13 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئیں، جب کہ اس کی دو بیٹیوں نے نفسیاتی حملہ آور سے چھپ کر جان بچائی۔

علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق فہیم الدین کی میت آج رات نماز جنازہ اور تدفین کے لیے کراچی لائی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick