KhabarBaAsar

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر کمی کا امکان!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: حکومت مہینے کے ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتی ہے، 16 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار اور میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 13 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 15 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بھیجی جائے گی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick