KhabarBaAsar

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی ۔

او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 𝟓 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 𝟏𝟗 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پی ایس او کے 𝟑.𝟐𝟔 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 𝟏𝟗 فیصد کم ہوگئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت کا حجم 𝟒.𝟎𝟐 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

نومبر میں پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 𝟎.𝟕𝟏 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے مقابلہ میں 𝟏𝟒 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 𝟏𝟐 فیصد کم ۔

اکتوبر میں پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کا حجم 𝟎.𝟔𝟑 ملین ٹن اور گزشتہ سال نومبرمیں 𝟎.𝟖𝟏 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 𝟓 ماہ میں پی ایس او کے پیٹرول کی فروخت کا حجم 𝟏.𝟒𝟎 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل 𝟏.𝟓𝟓 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 𝟎.𝟏𝟏 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick