KhabarBaAsar

روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 𝟎.𝟔 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادو ں پر 𝟒𝟏.𝟏𝟑فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 𝟐𝟑 نومبر کوختم ہونےوالے ہفتہ میں صارفین کے لئے ان قیمتوں کا یہ حساس اشاریہ 𝟑𝟎𝟖.𝟗𝟎 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ ہفتے 𝟑𝟎𝟗.𝟎𝟗 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 𝟏𝟐 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 𝟐𝟏 کی قیمتوں میں کافی استحکام رہا ہے۔ اس کے برعکس 𝟏𝟖 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 𝟓.𝟕𝟖 فیصد، بناسپتی گھی 𝟏.𝟑𝟔فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 𝟏.𝟑𝟏فیصد،کیلا 𝟎.𝟗𝟏 فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 𝟎.𝟖𝟐 فیصد، انڈے 𝟎.𝟑𝟑فیصد، چینی 𝟎.𝟐𝟎فیصد اور لپٹن چائے کی قیمتوں میں 𝟎.𝟏𝟕فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید اس کے برعکس لہسن کی قیمت میں 𝟒.𝟔𝟏فیصد، پیاز 𝟐.𝟒𝟐فیصد، چکن 𝟏.𝟖𝟏فیصد، آلو 𝟏.𝟔𝟗فیصد ، دال مسور 𝟏.𝟎𝟏 فیصد، ایل پی جی 𝟎.𝟕𝟔فیصد ، جلانے کی لکڑی 𝟎.𝟓𝟗فیصد، آٹا 𝟎.𝟓𝟒فیصد، ماچس 𝟎.𝟓𝟐فیصد، دال مونگ 𝟎.𝟓𝟐فیصد اور سادہ روٹی کی قیمت 𝟎.𝟒𝟕فیصد کااضافہ ہوا ہے۔

سب سے کم یعنی 𝟏𝟕𝟕𝟑𝟐روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے بھی قیمتوں کے حساس اشاریے میں 𝟎.𝟏𝟖فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

𝟏𝟕𝟕𝟑𝟑 روپے سے لے کر 𝟐𝟐𝟖𝟖𝟖 روپے ، 𝟐𝟐𝟖𝟖𝟗 روپے سے لے کر 𝟐𝟗𝟓𝟏𝟕 روپے ، 𝟐𝟗𝟓𝟏𝟖 روپے سے لے کر 𝟒𝟒𝟏𝟕𝟓 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 𝟎.𝟏𝟒 فیصد، 𝟎.𝟏𝟎 فیصد، 𝟎.𝟎𝟖 فیصد اور 𝟎.𝟎𝟐فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 𝟏𝟕بڑے شہروں کی 𝟓𝟎 مارکیٹوں میں 𝟓𝟏ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی و بیشی کی بنیاد پر بھی کیاجاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick