KhabarBaAsar

شکیب الحسن نے پولنگ اسٹیشن میں تصویر بنوانے والے مداح کو تھپڑ رسید کردیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے عام انتخابات میں حکمران جماعت کی جانب سے ماگورا حلقے 1 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انتخابات سے قبل انہوں نے مختلف سیاسی جلسے جلوس میں شرکت کی، سیاسی مہم کے دوران کرکٹ کھیلتے بھی نظر آئے۔ 

تاہم گزشتہ روز جب پولنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا تو ان کے مداحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

مداحوں نے شکیب الحسن کوتصویر بنانے کے لیے گھیر لیا، جس پر شکیب الحسن آگ بگولہ ہو گئے اور تصویر بنوانے کی درخواست کرنے والے شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بنگلادیشی کھلاڑی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے ہوں، اس سے قبل کھیل کے میدان میں بھی کئی بار اپنے غصے کے باعث تنازعات و پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick