KhabarBaAsar

جرم ثابت ، نیپال کے سٹار کرکٹر کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نیپال کے سٹار سپنر سندیپ لمیچانے کوجرم ثابت ہونے پر عدالت نے 𝟖 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

کٹھمنڈو کی سیشن عدالت نے سندیپ لمیچانے پر 𝟐𝟐𝟓𝟓 امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ انہیں مثاثرہ لڑکی کو 𝟏𝟓𝟎𝟎 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

سندیپ لمیچانے پر 𝟏𝟕 سالہ لڑکی سےبداخلاقی کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

یہ واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا۔ اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

سندیپ لمیچانے 𝟐𝟎𝟏𝟖ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب تک 𝟓𝟏 ایک روزہ اور 𝟓𝟐 ٹی𝟐𝟎 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ٹیموں کی نمائندگی کی۔سندیپ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

علاوہ ازیں نیپال نےآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 𝟐𝟎𝟐𝟒کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

نیپال نے 𝟗 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کی میزبانی نیپال کے شہر کٹھمنڈو اور کرتی پور نے کی تھی۔

یہ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 𝟐𝟎𝟐𝟒 کے ایڈیشن میں 𝟐𝟎 ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ ایونٹ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick