KhabarBaAsar

دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی بھی شامل کرلیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 𝟐𝟎𝟐𝟑ء کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

𝟏𝟒 اگست سے 𝟏𝟏 ستمبر 𝟐𝟎𝟐𝟑ء کے دوران ای آئی یو نے دنیا بھر میں طرز زندگی کے اخراجات کا سروے کیا ہے۔

اس سروے میں 𝟏𝟕𝟑 ممالک کو شامل کیا گیا، اس سروے کی رُو سے دنیا کا مہنگا ترین شہر زیورخ قرار پایا ہے۔

دنیا کے سستے ترین شہروں میں سب سے سستا شہر دمشق قرار پایا جو شام کا دارالحکومت ہے، ایران کا شہر تہران دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

لیبیا کا شہر تریپولی تیسرے نمبر پر جبکہ دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی چوتھے نمبر پر رہا ہے۔

تاشقند پانچویں، تیونس کا صدر مقام چھٹے جبکہ زیمبیا کا شہر لوسا ساتویں پوزیشن پر رہا، بھارت کے دو شہر پہلے دس سستے ترین شہروں میں شامل ہوئے، احمد آباد آٹھویں اور چنئی دسویں نمبر پر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick