KhabarBaAsar

اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسموگ کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں اسموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے لیگل فریم ورک بنانے کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ قوانین اور ضابطوں پرعمل درآمد کیلئے ہنگامی اقدامات کا ایکشن پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزیدکہا کہ کون سا شعبہ اسموگ میں کتنے اضافے کی وجہ بن رہا ہے اس حواے سے ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیا جائے گا، زہریلے دھوئیں پر کنٹرول کیلئے صنعتوں کو “ایمشن کنٹرول سسٹمز” لگانے کا پابند کرنے کا نظام تیار کر لیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلے گا، اس ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو بھی بند کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ زیادہ دھواں چھوڑنے اور خراب انجن والی گاڑیوں کو بھی بند کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick