KhabarBaAsar

وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا یہ ہے کہ دوسال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں، مہنگائی کی شرح 𝟑𝟗 فیصد سے پہلے 𝟐𝟎 فیصد اور اب 𝟏𝟕 فیصد پر آگئی ، 𝟏𝟔 ماہ میں جو محنت کی نگران حکومت نے اسے جاری رکھا، یہ اسی کے ثمرات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، اللہ کے فضل وکرم سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick