KhabarBaAsar

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بیورو برائے شماریات کی جانب سے افراط زر بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں روزمرہ استعمال کی 𝟗 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 𝟐𝟕 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 𝟏𝟓 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں 𝟖.𝟔𝟔 فیصد، ٹماٹر𝟏.𝟎𝟏 فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی 𝟎.𝟔𝟏 فیصد، 𝟓 لیٹرکوکنگ آئل 𝟎.𝟒𝟒 فیصد، انڈے 𝟎.𝟒𝟎 فیصد، سرسوں کا تیل 𝟎.𝟐𝟒 فیصد، گڑ 𝟎.𝟏𝟗 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 𝟎.𝟏𝟓 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پیاز کی قیمت 𝟏𝟓.𝟐𝟏 فیصد، چکن 𝟒.𝟕𝟔فیصد، دال مونگ 𝟐.𝟗𝟎 فیصد، دال چنا 𝟐.𝟖𝟗 فیصد،چینی 𝟏.𝟑𝟓 فیصد، کیلا 𝟏.𝟎𝟓 فیصد، دال مسور𝟎.𝟕𝟖 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 𝟎.𝟓𝟒 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر𝟎.𝟑𝟕 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر𝟒𝟑.𝟐𝟓 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick