KhabarBaAsar

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی 𝟐𝟎𝟐𝟑 سے لیکر اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟒 کے اختتام تک ملک میں 𝟏𝟐𝟒𝟒𝟑𝟎𝟎𝟎 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 𝟏𝟏 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 𝟏𝟑𝟗𝟕𝟎𝟎𝟎𝟎 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

اپریل میں ملک میں 𝟏𝟏𝟎𝟒𝟎𝟎𝟎 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 𝟔 فیصد اور مارچ کے مقابلہ میں 𝟒 فیصد کم رہی ے۔

گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 𝟏𝟏𝟕𝟏𝟎𝟎𝟎 ٹن اور مارچ میں 𝟏𝟏𝟓𝟒𝟎𝟎𝟎 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔

جاری مالی سال کے پہلے 𝟏𝟎 ماہ میں ملک میں 𝟓𝟖𝟑𝟏𝟎𝟎𝟎 ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 𝟔𝟏𝟕𝟑𝟎𝟎𝟎 ٹن کے مقابلے میں 𝟔 فیصد کم ہے۔

رواں مالی سال کے دوران ملک میں 𝟓𝟎𝟓𝟎𝟎𝟎𝟎 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 𝟒 فیصد کم ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 𝟓𝟐𝟖𝟑𝟎𝟎𝟎 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی ۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے 𝟏𝟎 ماہ میں ملک میں 𝟖𝟔𝟗𝟎𝟎𝟎 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 𝟏𝟖𝟔𝟔𝟎𝟎𝟎 ٹن کے مقابلے میں 𝟓𝟑 فیصد کم۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick