KhabarBaAsar

ورلڈ کپ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو وائرل انفیکشن سے چھٹکارانہ مل سکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اوپنرعبداللہ شفیق کے بعدبلےبازمحمد حارث بھی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل بیمار ہوگئے۔

کرک انفو کے مطابق عبداللہ شفیق فلو اور بخار کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور سعود شکیل نے بھی بیماری کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

اس حوالے سے معروف سپورٹس جرنلسٹ نے کہا ہےکہ پاکستان ٹیم کو وائرل انفیکشن سے چھٹکاراتاحال  نہ مل سکا، شاہین شاہ آفریدی اور عبد اللہ شفیق کے بعد وکٹ کیپر و بلے باز محمد حارث کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی چنئی کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹریننگ ہوئی جس میں پاکستان ٹیم کے 12 کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ 6 کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے لیے اسٹیڈیم نہیں آئے۔

سپورٹس جرنلسٹ کے مطابق شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق ، محمد رضوان ، سلمان علی آغا ، محمد حارث اور زمان خان ٹریننگ سیشن میں نہیں آئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick