ممبئی:(ویب ڈیسک) سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم لائیگر میں نظر آئیں گے۔
مشہور بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مائیک ٹائسن کی بالی ووڈ میں انٹری کا اعلان کیا ۔
کرن جوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کنگ آف دی رنگ مائیک ٹائسن پہلی مرتبہ بھارتی سنیما کی بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مائیک ٹائسن کو لائیگر ٹیم میں خوش آمدید بھی کہا۔
واضح رہے کہ لائیگر ایک باکسر کی زندگی پر بننے والی فلم ہے جس میں اداکار وجے دیورکونڈا اور اننیا پانڈے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
For the first time ever, the king of the ring will be seen on the big screens of Indian cinema! Welcoming @MikeTyson to the #LIGER team!🥊 #NamasteTyson@TheDeverakonda @ananyapandayy #PuriJagannadh @charmmeofficial @apoorvamehta18 @RonitBoseRoy @meramyakrishnan @iamVishuReddy pic.twitter.com/pl5AnUSB35
— Karan Johar (@karanjohar) September 27, 2021