KhabarBaAsar

بلوچستان یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کوئٹہ:(ویب ڈیسک) کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔

رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی ناگزیر وجوہات کی بنا 10 نومبر بروز بدھ سے نئے احکامات تک یونیورسٹی بند رہے گی، یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی معاملات معطل رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے تحت 10 نومبر سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی ہو گئے ہیں.

دوسری جانب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ سے مذاکرت کیلئے تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی طلبہ سے بات چیت کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔

یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے دو طلبہ کے لاپتہ ہونے پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick