KhabarBaAsar

دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم کہاں ملتی ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) دنیا کے مہنگے ترین برگر کے بعد 24 قیراط خوردنی سونے سمیت زعفران اور ٹرفل سے تیار کردہ ’بلیک ڈائمنڈ‘ نامی دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم بھی متعارف کروادی گئی۔

بلیک ڈائمنڈ کوئی معمولی ونیلا آئس کریم نہیں ہے بلکہ اس کو 24 قیراط سونے، زعفران اور دیگر قیمتی لوازمات سے تیار کرکے ایک بہترین پیالے میں پیش کیا جاتا ہے جس کی قیمت 840 ڈالر یعنی ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک غیر ملکی صارف کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بلیک ڈائمنڈ آئس کریم کی تعریفوں کے پل باندھےگئے ہیں جس کو دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی بھرمار کردی ہے۔

پوسٹ میں تبصرے کرتے ہوئے زیادہ تر صارفین نے اس عمل کو پیسے کی بربادی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اتنی رقم کسی کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے کام آسکتی ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ایک لاکھ 30 ہزار روپے سیاحت میں کام آسکتے ہیں۔


دنیا کی مہنگی اور منفرد ترین آئس کریم کے علاوہ 23 قیراط کا سونا استعمال کرکےکافی بھی تیار کی جاتی ہے ، یہ دونوں دبئی میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں دستیاب ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick