KhabarBaAsar

ملالہ کے شوہر عصر ملک کا نکاح کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک کا نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی تھیں،ملالہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہوں نے اس دن کو زندگی کا قیمتی دن قرار دیا تھا۔

ملالہ یوسفزئی کا نکاح عصر ملک سے ہوا ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

ٹوئٹر پر عصر ملک کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ اور ملالہ اپنے نکاح کی خوشی میں کیک کاٹ رہے ہیں۔

عصر ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ کو میں نے انتہائی تعاون کرنے والی دوست پایا ہے، مجھے ملالہ کی صورت میں ایک خوبصورت اور مہربان ساتھی ملا ہے جس کے ساتھ میں اپنی بقیہ زندگی گزارنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

عصر ملک نے نکاح پر صارفین کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر سب کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں لکھا کہ اپنی کرکٹ ٹیم کی روایت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی اپنی کامیابی پر کیک کاٹنا پڑا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick