KhabarBaAsar

ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

برمنگھم:(ویب ڈیسک) امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔

ملالہ نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ نکاح کی تقریب برمنگھم میں ان کے گھر پر ہی ہوئی جس میں دونوں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم زندگی کا سفر مل کر طے کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملالہ کے شوہر عصر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عصرملک لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے، عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick