KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا سے 8 اموات،554 نئے کیسز رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں کورونا سے مزید 8افراد جان کی بازی ہار گئے اور 554 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 8 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ20 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28566 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78 ہزار 114 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22958 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 433 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 590 ہو گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick