KhabarBaAsar

پاکستان کی جیت پر جشن،شہری بیوی اور سسرالیوں کیخلاف تھانے پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)پاکستان سے ٹی 20ورلڈ کپ میں عبرتناک شکست ابھی تک بھارتیوں کو ہضم نہیں ہوئی اور ابھی تک اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کی ناکام کوشش کرنے میں مصروف ہیں۔

بھارت ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے اگر بات کی جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ یہ ملک عجیب و غریب واقعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں پر ایک شخص نے 24 اکتوبر کو ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے پر اپنی بیوی اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے رام پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص کی شکایت کی بنیاد پر بھارتی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑانے کا معاملہ ہمارے نوٹس میں آنے کے بعد ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شکایت کنندہ ایشان میا کے مطابق عظیم نگرکے رہائشی رابعہ شمسی اور اس کے اہل خانہ نے روایتی حریفوں پر گرین شرٹس کی جیت کا جشن منانے کے لیے پٹاخے پھوڑے اور واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا۔

اس شخص کی شکایت پر گنج پولیس سٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 153-A اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ترمیمی) ایکٹ 2008 کی دفعہ 67 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ٹی 20ورلڈ کپ میں 10وکٹوں کی شرمناک شکست دیکر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں روایتی حریف کے خلاف فتح کا جھنڈا گاڑا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick