KhabarBaAsar

پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر، دلہا ’یاک‘ پر دلہن کو گھر لے آیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ہنزہ: (ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کو 50 سال پرانی رسم یاد کرا دی، ہنزہ میں دُلہا کار کی بجائے ہمالین یاک پر سوار ہو کر دلہنیا رخصت کر کے گھر لے گیا۔

ہنزہ کے بالائی گاؤں سوست میں 50 سال پُرانی رسم کو دوبارہ مناتے ہوئے دلہا اور دلہن ہمالین یاک کی سواری کرتے ہوئے اپنے گھر پہنچے، شادی کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا ، اس لیے ہم نے اپنی پرانی ثقات کو دوبارہ سے اپنایا ہے۔

دلہا کاکہنا تھا کہ یاک پر سواری کی ایک وجہ پیٹرول کا مہنگا ہونا ہے اور دوسرا اپنی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، بارات لانےکے لیے لوگوں نے نت نئے انداز اپنانا شروع کردیے ہیں، پر ہم نے اپنی سالوں پرانی ثقافت کے تحت یاک کا انتخاب کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick