KhabarBaAsar

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 233 روپے 78 پیسے فی کلو تک ہوگئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا۔

علاوہ ازیں 11اعشاریہ8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔ خیال رہے کہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick