KhabarBaAsar

پاکستان اور اٹلی منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے پر متفق!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: پاکستان اور اٹلی نے غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مربوط اور موثر ایکشن پلان پر اتفاق کیا ہے۔

یہ سمجھوتہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی کے درمیان روم میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ ملاقات میں وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

دونوں فریقین نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اور منشیات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

چوہدری سالک حسین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اٹلی پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہنر مند افرادی قوت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے سے غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا ملک سرحدی سلامتی اور انسانی و منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق معاملات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick