KhabarBaAsar

آن لائن خریدے گئے فریج نے مالک کو کروڑپتی بنادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کورین شہری کو آن لائن خریدے گئے فریج سے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر مل گئے جس پر اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جزیرہ جیجو میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی درخواست جمع کروائی اس نے بتایاکہ اس نے ایک آن لائن فریج خریدا تھا جس کی صفائی کرتے ہوئے اس کے نیچے ٹیپ سے چپکے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ملے ہیں ۔

پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اس فریج کا پہلا مالک کون ہے اور اسے کس شخص نے خریدنے والے تک پہنچایا۔

جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق اگر ان پیسوں کا اصل مالک نہیں ملتا تو جس شخص نے اس فریج کو خریدا ہے یہ تمام پیسہ اسی کا ہوجائے گا۔ اس دلچسپ کہانی کو سن کر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصروں سے باز نہیں آسکے اور اکثریت نے فریج خریدنے والے کو مبارکباد دی تاہم کچھ حاسدوں نے اسے برابھلا کہہ کردل کی بھڑاس نکالی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick