KhabarBaAsar

آئی سی سی نے ورلڈکپ سے باہر سری لنکا کو سیمی فائنل کا امیدوار قرار دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے متحدہ عرب امارات میں جاری مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے والی سری لنکا کو سیمی فائنل کا امیدوار قرار دے دیا۔

گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے مقابلے میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے سپر 12 مرحلے کے اپنے تمام میچز کھیل لیے ہیں جبکہ 2 میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔

میچ کے بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سری لنکا کو غلطی سے سیمی فائنل کا امیدوار قرار دے دیا۔

تاہم آئی سی سی کی جانب سے تھوڑی دیر بعد ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick