KhabarBaAsar

ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بنگلورو:(ویب ڈیسک)بھارتی ساؤتھ ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سوجانیا نے بنگلورو میں موجود اپنے گھر میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوجانیا کی پھندا لگی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی جبکہ لاش کے ساتھ ہی خودکشی کا نوٹ بھی لکھا ہوا ملا۔

پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوجانیا کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، جسے توڑ کر دروازہ کھولا گیا،اس واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس ضمن میں اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں سے پوچھ گچھ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر سے پولیس کو ان کے ہاتھ کی لکھی گئی ایک تحریر ملی ہے جس میں سوجانیا نے لکھا کہ وہ اپنی موت کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہیں اور خود ہی اس خود کشی کی ذمہ دار ہیں۔

اداکارہ سوجانیا نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اس اقدام سے متعلق اپنے والدین سے بھی معافی مانگی، جبکہ انہوں نے بتایا کہ انہیں کسی بھی طرح کے ذہنی مسائل کا سامنا بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سوجانیا کناڈا جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری میں چند فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قابل بالی ووڈ اداکارہ سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی خودکشی کی تھی ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick