KhabarBaAsar

نئے اسلامی سال پر خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

مکہ مکرمہ:(ویب ڈیسک) نئے اسلامی سال کے موقع پر حرم میں کعبہ شریف کو غسل دینے کی تقریب ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی جب کہ غسل کعبہ کے فرائض گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے انجام دیے۔

خانہ کعبہ کو اندر سے عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔

دوسری جانب فیس بک پر حرمین شریفین کے تصدیق شدہ پیج پر غسل کعبہ کی تقریب کے دوران لی گئی تصاویر اور غسل کعبہ کے لیے استعمال کیے جانے لوازمات بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کے حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ نے کورونا کے پیش نظر احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick