KhabarBaAsar

واٹس ایپ نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت صارفین کانٹیکٹ لسٹ میں موجود مخصوص کانٹیکٹس کے لیے پرائیویسی سیٹنگ کو غیر فعال (disable) کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے نئے فیچر اپ ڈیٹ سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے۔

صارفین کو بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کو واٹس ایپ کے سیٹنگ آپشن میں جاکر اکاؤنٹ پر کلک کرنا ہوگا۔

اکاؤنٹ پر کلک کرنے کے بعد پرائیویسی میں جاکر صارف کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی۔


یہ اپ ڈیٹ Nobody یا everyone آپشن کے علاوہ My contacts except کی اپ ڈیٹ کی صورت کے موجود ہے جس کے تحت صارفین اب فہرست بناکر چند خاص کانٹیکٹس کو اپنی پرائیویسی کے حساب سے بلاک یا ان بلاک کرسکتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick