KhabarBaAsar

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئیگی،پی سی بی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری، ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دسمبرمیں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی گئی اور شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم 3ٹی20اور3ون ڈے میچزکھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

مہمان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی ،ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick