KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ زیر علاج 3 ہزار 948 افراد کی حالت تشویش

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج 3 ہزار 948 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1560 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 52 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ19 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 690 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 43 ہزار 385 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2970 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 189 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48506 ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick