KhabarBaAsar

غیر ملکی خاتون کا شناختی کارڈ بنانے پر نادرا میگا سینٹر کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (خبربااثر) ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے نادرا میگا سینٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا گلفام بروہی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق گرفتار ملزم کی معاونت سے غیرملکی شہری فاطمہ خاتون پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں کامیاب ہوئی، گلفام بروہی اور فاطمہ خاتون کے خلاف فارنرز ایکٹ ، نادرا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فاطمہ خاتون نے اٹھاون برس کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا، جس دستی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا گیا وہ سعید اللہ نامی شخص کو جاری ہوا تھا، فاطمہ خاتون کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، ترجمان کے مطابق جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج اور 17 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick