KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کے ساتھ میچ کیلئے حکمت عملی بنالی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہےاور بھارت سے اہم میچ میں بھی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیلا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث سہیل اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس کا فیکٹر اہم ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick