KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8وکٹوں سے ہرادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 2 کے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیتا اور اسکاٹش قائد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 85 رنز بنائے۔ مونسے 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کوٹزر 1، کراس2، برینگٹن صفر، میکلوڈ 16، لیسک 21، سفیان شریف0، ایون0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واٹ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی طرف سے جدیجا اور محمد شامی نے 3.3 شکار کیے۔ بمرا نے دو جبکہ ایشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

86رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے جارحانہ بلے بازی کی بدولت صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 7اوور ز میں حاصل کرلیا،کے ایل راہول50رنز بناکر آؤٹ ہوئےجبکہ روہت شرما 30 اسکور بناکر پویلین لوٹے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick