KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نے نمیبیا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ابوظہبی:(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چوتھے میچ میں سر لنکا نے نمیبیا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سرلی لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نمیبیا کے بیٹسمین سرلی لنکن بولرز کیخلاف پر اعتماد بیٹنگ نہ کرسکے اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نمیبیا کے 8 بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ، کریک ویلیمز 29، کپتان ایراسمس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا نے 3 جبکہ لاہیرو کمارا اور ہراسنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

97 رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

سرلی لنکا کے بھانوکا راجاپکسا 42 اور اویشکا فرنینڈو کے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick