KhabarBaAsar

جیا بچن نے خواتین کو ’بے وقوف‘ قرار دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے خواتین کو ’بےوقوف‘ قرار دے دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناویا نندا کے پوڈکاسٹ کے نئے ایپی سوڈ کے دوران اداکارہ جیا بچن نے شرکت کی جس دوران مردوں اور ان کے جارحانہ رویئے کے متعلق بات کی گئی ہے۔

اداکارہ نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرے ہوئے ان عورتوں کو احمق قرار دیا ہے جو ڈیٹ پر خود بل کی ادائیگی کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں۔

اس موقع پر ناویا نندا نے مزید کہا کہ “مثال کے طور پر، آج، اگر آپ کسی لڑکی کو ڈیٹ پر لے جاتے ہیں اور آپ پیسے دینے کی پیشکش کرتے ہیں، تو کچھ لوگ تو اس سے ناراض ہوجاتی ہیں۔ کیونکہ اب خواتین کو لگتا ہے کہ وہ مردوں کے برابر ہیں‘‘

اس بات پر مداخلت کرتے ہوئے جیا بچن کا مزید کہنا تھا کہ ’’وہ عورتیں کتنی بیوقوف ہیں۔ آپ مردوں کو ادائیگی کرنے دیں۔‘‘

واضح رہے کہ جیا بچن نے کرن جوہر کی گزشتہ سال کی بلاک بسٹر، ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کے ساتھ بڑے پردے پر اپنی واپسی کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick