KhabarBaAsar

خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات پر بھی ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات پرٹک ٹاکرز کے داخلے پرپابندی لگادی گئی۔

خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات پرٹک ٹاکرزکے داخلے پرپابندی لگادی گئی۔ پشاورکے تحصیل گورگھٹری، سیٹھی ہاؤس، عجائب گھرسمیت صوبے کے تاریخی مقامات پرٹک ٹاک بنانے پرپابندی ہوگی۔ ٹک ٹاکرز کے داخلے کو حکومتی اجازت نامے اور 3 ہزار روپے فیس کی ادائیگی سے مشروط کردیا ہے۔

ڈائریکٹرآثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے والے تاریخی مقامات کو نقصان پہنچارہے تھے، اب کسی کو تاریخی مقامات پر ٹک ٹاک بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹاک بنانے کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لینا ہوگی اور ٹک ٹاک بنانے کا مقصد بھی بتانا ہوگا۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے روز مینار پاکستان پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد لاہور کی انتظامیہ نے بھی شہر بھر کے پارکس اور تفریح مقامات میں داخلے پر ٹک ٹاکرز پر پابندی عائد کردی تھی.

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick