KhabarBaAsar

دنیا کی سب سے چھوٹی گائے رانی چل بسی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بنگلا دیش:(ویب ڈیسک) رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے رانی بنگلا دیش میں چل بسی۔

مقامی میڈیا کے مطابق رانی کا پیٹ کافی زیادہ سوج گیا تھا جس کے بعد اسے علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز اس کی جان نہیں بچا سکے اور وہ محض چند گھنٹوں میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ گائے کے پیٹ پر سوجن زیادہ کھانے اور گیس جمع ہوجانے کے باعث ہوئی۔

واضح رہے کہ رانی کا تعلق ڈھاکا سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر چڑی گرام کے ایک فارم سے تھا جس نے اپنے منفرد قد و قامت کے باعث کچھ ہی دن میں خوب شہرت حاصل کی تھی۔

رانی کے مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کا قد 20 انچ (51 سینٹی میٹر) جب کہ عمر 23 ماہ ہے، رانی کی لمبائی 26 انچ (66 سینٹی میٹر) اور وزن 26 کلو گرام ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دور دراز سے لوگ رانی کو دیکھنے گئے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick