KhabarBaAsar

دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے 200 ملین ڈالر کا انعام کس کو ملا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

امریکا:(ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کمپنی کے بانی جیف بیزوس نے گزشتہ روز اپنا پہلا خلا ئی سفر مکمل کرنے کی خوشی مناتے ہوئے ہمت اور تہذیب ایوارڈ کا اعلان کیا جس کے تحت 200 ملین ڈالر کی رقم 2 افراد میں بانٹی جائے گی۔

کیا آپ جانتے ہیں وہ 2 خوش قسمت افراد کون ہیں؟

جیف بیزوس کی طرف سے ہمت اور تہذیب ایوارڈ کے حقدار امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے نیوز کمنٹیٹر وین جونس اور اسپین سے تعلق رکھنے والے شیف جوز آندریس ہیں ۔ دونوں کو100 ،100 ملین ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔

وین جونس کرمنل جسٹس ریفارمز کی ایک تنظیم کے شریک بانی ہیں جبکہ جوز آندریس ایک غیرسرکاری تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن آرگنائزیشن کے بانی ہیں جو دنیا میں بھوک اور افلاس ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

جیف بیزوس نے اپنا خلائی سفر مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمت اور تہذیب ایوارڈ کا اعلان کیا۔

دنیا کے امیر ترین شخص کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ہمت کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو دیا جارہا ہے اور رقم کے حقدار ا ن پیسوں کو اپنی مرضی سے استعمال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے گز شتہ روز جیف بیزوس نے اپنا پہلا خلائی سفر ایمازون ہی کی زیر ملکیت ایرو اسپیس کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے تیار کردہ خلائی جہاز ’نیو شیپرڈ‘ میں مکمل کیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick