KhabarBaAsar

سست رفتار کچھوے کی رن وے پر چہل قدمی، 5 پروازوں کو روک دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بیجنگ:(ویب ڈیسک) جاپان کے ناریتا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سست رفتار کچھوے نے 5 پروازوں کو کئی منٹ تک روکے رکھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سینٹی میٹر لمبے اور دو کلو وزنی سست رفتار کچھوے نے پانچ پروازیں روک لیں اور مزے سے ائیر پورٹ کے رن وے پر چہل قدمی کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز ٹیک آف کرنے ہی والا تھا کہ پائلٹ نے رن وے پر کچھوے کو دیکھا اور پھر فوری طور پر ائیر پورٹ کے ٹریفک کنٹرولرز کو اطلاع دی جس کے بعد عملہ اسے پکڑنے کے لیے دوڑا۔

سست رفتار کچھوے نے ائیر ٹریفک میں 15 منٹ تک خلل ڈالے رکھا اور حکام کو پریشان کر دیا۔ عملے نے جال کی مدد سے کچھوے کو پکڑ کر رن وے سے ہٹادیا۔

کچھوے کی مٹر گشتی کے باعث پندرہ منٹ تک پروازیں بھی رکی رہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick