KhabarBaAsar

سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث کل (جمعہ) پرائیوٹ اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچیئرمین حیدر علی کا کہنا ہےکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدر علی کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے بندکرنےکا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سبب کیا ہے، سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے ابھی تک سرکاری اسکول بندکرنےکے حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick