KhabarBaAsar

فریج، آئی پیڈ، ٹیلی وژن اور میگزین کی سہولیات سے آراستہ رکشہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

چنئی:(ویب ڈیسک) کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ ایک رکشے میں آپ کو فریج، آئی پیڈ ،ٹیلی وژن ،میگزین اور اخبار جیسی سہولیات مل سکتی ہیں؟

تو اس کا جواب ہے جی ہاں بلکل مل سکتی ہیں۔ بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور انا درائی اپنے رکشہ کو ایک جدید رکشے میں تبدیل کرتے ہوئے مسافروں کو فریج، آئی پیڈ ،ٹیلی وژن اور اخبار جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

انا درائی رکشہ ڈرائیور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک موٹیویشنل اسپیکر ،کارپوریٹ ٹرینر اور 7 مرتبہ کے ٹیڈ ایکس (TEDx) اسپیکر بھی ہیں۔

اس منفرد رکشہ کی دھوم سوشل میڈیا پر مچ رہی ہے۔

ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے اس منفرد رکشہ اور اس کے ڈرائیور کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔


ویڈیو میں انا درائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے ،وہ ایک بزنس مین بننا چاہتے تھے مگر ان کے گھر والے انہیں پڑھا نہ سکے اور وہ رکشہ ڈرائیور بن گئے مگر وہ پھر بھی کچھ اچھا کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نےاپنے رکشے میں یہ تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔

رکشہ ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ میں 9 مختلف زبانوں میں ہیلو کرسکتا ہوں اس کے علاوہ میں ٹیچرز سے رکشے کا کرایہ نہیں لیتا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick