KhabarBaAsar

فٹ بال اسٹیڈیم میں اونچائی سے گرنے والی بلی کو شائقین نے بچالیا، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

امریکا:(خبربااثر) میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ کے دوران ایک بلی نے تمام شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرادی.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی فٹ بال اسٹیڈیم کی بالائی منزل سے لٹکی ہوئی ہے. اوپر موجود شائقین بلی کو گرنے سے بچانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اس تمام صورتحال کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین نے فٹ بال میچ سے اپنی توجہ ہٹا کر بلی کی جانب مبذول کردی.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آہستہ آہستہ بلی کی گرفت گرل سے کمزور ہوتی جاتی ہے اور وہ اچانک اسٹیڈیم کی بالائی منزل سے نیچے گر جاتی ہے یہ تمام منظر دیکھ کر شائقین پریشانی کے عالم میں چیخنے لگتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے نیچے موجود شائقین تیزی سے نیچے آنے والی بلی کو امریکی پرچم میں کیچ کرلیتے ہیں جس کے باعث بلی اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود بچ جاتی ہے اور اسے کوئی چوٹ بھی نہیں آتی.

بلی کو صحیح سلامت دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین خوشی کا اظہار کرتے اور اسے بچانے والوں کو خوب داد دیتے بھی نظر آئے.

اسٹیڈیم اسٹاف نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بلی کو پکڑنے کے بعد چیک اپ کے لئے لے جا یا گیا تاہم کوئی چوٹ سامنے نہیں آئی. اسٹیڈیم اسٹاف کے مطابق ایک شادی شدہ جوڑے نے تیزی سے امریکی پرچم کو اسٹیڈیم کی ریلنگ سے نکال کر مچھلی کے جال کی طرح پھیلا دیا تا کہ بلی کو بچا سکیں. میامی اسٹیڈیم نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بھی اس واقعے سے متعلق ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود لوگوں کا شکریہ کیا.

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick